ایشیائی ملک ویتنام کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کیس میں ارب پتی خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔
ویتنام کے شہر ہو چی منہ کی ایک عدالت نے 67 سالہ پراپرٹی ڈویلپر تھرونگ مے لن کو 11 سالوں میں 44 بلین ڈالر کی لوٹ مار اور سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کے جرم میں سزائے موت سنائی۔
تھرونگ مے لن نے سائگون کمرشل بینک سے $44 بلین کا قرض حاصل کیا، جو ویتنام کے چند بڑے بینکوں میں سے ایک ہے۔