پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینے کے بعد آج امریکا روانہ ہوگا۔

اسلام آباد: پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینے کے لیے آج امریکا روانہ ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کے لیے آج امریکہ روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے، پاکستان نئے قرضہ پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست دے گا۔
اقتصادی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔