برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفر کے لیے ‘انتہائی خطرناک ممالک’ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانیہ کے شہریوں کے لیے ‘سب سے زیادہ خطرہ والے مقامات کی فہرست جاری کیے جانے کے بعد اسرائیل اور غزہ سمیت آٹھ ممالک کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے ۔