پاکستان کی معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے مکمل کر رہا ہے۔
کرسٹا لینا جارجیوا نے اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،
پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے۔