پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
17 اپریل کو دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے جبکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔
قومی کرکٹرز کل شام اسلام آباد میں ٹیم ہوٹل رپورٹ کریں گے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔