پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے شیر افضل مروت کے نام پر پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا جب کہ حکومت نے بھی شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کی مخالفت کردی
، عمر ایوب نے کہا ہے کہ عامر ڈوگر کے نام پر اختلاف ہے۔ بانی صدر نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے، ہم ان سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
دوسری جانب جے یو آئی ف کے نور عالم خان نے بھی لابنگ کی، جے یو آئی ف کا چیئرمین پی اے سی کے لیے جلد درخواست جمع کرانے کا فیصلہ