پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

“پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ آج پنجاب بھر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔”
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، کوہ سلیمان، مری اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے بچنے کے لیے شہری محفوظ مقامات پر رہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق موسم کی تبدیلی سے عید پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا سفر متاثر ہوسکتا ہے، لیاقت پور اور بہاولپور سے لاہور آنے والے مسافر خصوصی احتیاط کریں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کی کم سے کم وقت میں بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ رہے، تمام ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پشین، ہانا، اورک اور چشمہ میں 15 کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اچوزئی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیچ کے علاقے تمپ میں سیلاب میں پھنسے 7 افراد کو بچا لیا گیا، درہ بولان میں پنجرہ پل پر پانی کا بہاؤ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
علاوہ ازیں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا نظام سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے موسلادھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب مغربی موسمی نظام نے شمال مشرقی بلوچستان کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا تھا کہ رحیم یار خان اور لودھراں سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں کھوکھراں فیروزہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے میاں بیوی کی شناخت 45 سالہ حفیظ اور 40 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی۔آسمانی بجلی گرنے کے ایک اور واقعے میں نواحی گائوں رکن پور میں 2 چھوٹے بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ حال ہی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد پھنس گئے۔ تربت میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال