کرکٹر عالیہ ریاض نے وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی کرلی۔

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور معروف کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی۔سادہ اور پرمسرت تقریب واہ کینٹ میں ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ علی یونس کے بڑے بھائی اور سابق کپتان وقار یونس نے بھی منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں خاندانوں نے منگنی کی تقریب کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن سوشل میڈیا پر تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد کرکٹ کی دنیا نے انہیں مبارکباد دی۔ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 31 سالہ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ عالیہ ریاض اپنی تیز گیند بازی کے ساتھ ساتھ پاور ہٹنگ کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔