کلر کہار، زائرین کی بس کھائی میں گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 56 سے زائد زخمی

کلر کہار میں سرکلاں روڈ پر زائرین سے بھری مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بس میں سفر کرنے والے زائرین کلر کہار دربار پر حاضری کے بعد واپس فیصل آباد جارہے تھے کہ سرکلاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو منتقل کیا۔دو زخمی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔