خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ چار ماہ میں اس سروس کو شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
میٹنگ میں گنجان آباد علاقوں کے لیے تمام طبی سہولیات سے لیس ہنگامی موٹر سائیکل ریسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔