وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل میں کمی حکومت کا عوام کو عید پر تحفہ ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ شرح تبادلہ اور روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ممکن ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ مہنگائی میں کمی پر ہے، معیشت سے متعلق مثبت اشارے سامنے آرہے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے عید پر عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی۔