بلوچستان صوبائی حکومت نے دو روز کے لیے سکول بند کر دیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں جاری شدید بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ سمیت بارانی اضلاع میں سرکاری اور نجی اسکول 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم صالح ناصر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔