امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگانے پر زور دے رہے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ ماہ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین کی پالیسیوں سے ہماری مارکیٹیں اس کی گاڑیوں سے بھر جائیں گی
جس سے ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ لیکن وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے
اس حوالے سے سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر شیروڈ براؤن نے بھی ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کو امریکی آٹو انڈسٹری کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔