حافظ نعیم الرحمان آج جماعت اسلامی کے امیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن آج منصورہ لاہور میں حلف اٹھائیں گے، یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہی۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوگئے ہیں اور وہ مولانا مودودی کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے پہلے امیر ہوں گے۔ طفیل محمد، قاضی حسین احمد، سید منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہ چکے ہیں۔