ملتان (شوبز رپورٹر) شوبز میں فنکارصرف اپنی فنی صلاحیتوں سے ہی پہچانا جاتا ہے،آنیوالے دنوں میں منفرداور یاد گار کردار کرنا چاہتی ہوں جسے مدتوں یاد رکھا جائے اور میری پہچان بن جائے،ان خیالات کا اظہار ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ یٰسری خان نے صحافیوں سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ آج شوبز انڈسٹری میں زندہ رہنے کے لئے سوشل میڈیا میں متحرک ہونا بہت ضروری ہے، پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری آج بھی دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کے باعث روشن پہچان رکھتی ہے کیونکہ پروفیشل لوگوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو اپنی بے پناہ محنت اورتخلیقی صلاحیتوں سے دنیا میں روشناس کروایا ہے ،آج بھی ہمارے پڑوسی ملک میں پاکستانی ڈراموں کو کاپی کیا جاتا ہے اور ہمارے ڈرامے اپنے ملک سے زیادہ پڑوسی ملک بھارت میں دیکھے اور پسند کئےجاتے ہیں جس کی وجہ صرف معیاری کام ہے، بدقسمتی سے لالی وڈ انڈسٹری ڈرامہ انڈسٹری کی طرح مقبولیت حاصل نہیں کرسکی ہے تاہم نئے ہدایت کار اور ڈائریکٹر ز تخلیقی کام سے لوگوں کو اپنی جانب گامزن کررہے ہیں ، میرے چار ڈرامے جیوانٹرٹینمٹ پر فرق ،گرین ٹی وی پر اپنے ہی توہیں “،جن زادہ ،جال اب تک نشر ہوچکے ہیں ،آنیوالے دنوں میں میرے سات مختلف پراجیکٹس جن میں ڈرامہ سیریل اکیلی، یقین ، رول کیمرہ ایکشن ، ماہی دا ارمان، ویب سریز اور ایک فیچر فلم جس کی شوٹنگ حال ہی میں عرب امارات میں مکمل ہوئی ہے ، خواہش ہے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی ماڈلنگ کے بل بوتے پر فیشن کی دنیا میں بھی منفردمقام بنائوں ،حال ہی میں دبئی فیشن شوز میں بھی حصہ لے چکی ہوں ،عرب امارات کی ٹاپ تین ماڈل فیشن ویک اور فیشن فیکٹرمیں بھی شریک ہوچکی ہوں، انڈسٹری میں معیاری کام سے ہی اپنی جگہ بنارہی ہوںاور آئندہ بھی معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی۔