قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ شروع کردی، حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ شروع کردی،
میڈیکل پینل نے حارث رؤف کی بولنگ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
حارث رؤف پسلی میں انجری کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
نسیم شاہ میڈیکل رپورٹ کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں ابھی 14 دن باقی ہیں
لیکن پاکستان سمیت دنیا کی کئی ٹاپ ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل میں گھری ہوئی ہیں۔ جیسے جیسے ورلڈ کپ قریب آرہا ہے
اس میں شریک ٹیموں کی مشکلات بھی بڑھتی جارہی ہیں۔