وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے تینوں دنوں میں پورے ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فول پروف انتظامات کے باعث پاکستان بھر میں لوگوں نے پرامن ماحول میں عید منائی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عید کی خوشیاں قربان کر کے ملک کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔