شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی نے باجماعت عید کی نمازادا نہیں کرنے دی گئی: مہر بانوقریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اپنے والد اور عمران خان پر عید کی نماز پڑھنے سے روکنے کا الزام عائد کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے بانی نے جماعت کے ساتھ عید کی نماز نہیں پڑھی، دونوں کو اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ پہلے ملاقات میں ڈیسک ہوتا تھا لیکن اب درمیان میں شیشہ لگادیا گیا ہے۔