جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں، ہمیشہ سیاستدانوں کو استعمال کیا گیا۔
پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے سوال کیا کہ بلوچستان اسمبلی کو 70 ارب روپے میں خریدا گیا یا 80 ارب روپے میں؟
انہوں نے الزام لگایا کہ اسمبلیاں خریدی اور بیچی، بتائیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں کتنے اربوں میں خریدی گئیں؟
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ قلعہ عبداللّٰہ کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہونی ہے، ہم یہاں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، یہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں ہیں۔

سیاستدانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا، فضل الرحمان
-