سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں کراچی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے شروع ہوگی۔
مویشی منڈی ٹیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس پر 1000 ایکڑ رقبے پر قائم کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق مارکیٹ میں شہریوں کی سہولت اور مالیاتی خدمات کے لیے اے ٹی ایمز اور بڑے بینکوں کی عارضی شاخیں ہوں گی۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مویشی منڈی میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کراچی میں ہر سال ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی لگائی جاتی ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں گائیں اور بکرے ہوتے ہیں۔

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کب اور کہاں لگائی جائے گی؟
-