400 ٹن پاکستانی امداد کی آٹھویں قسط غزہ بھیج دی گئی، وزیر خارجہ

پاکستان نے 400 ٹن انسانی امداد کی آٹھویں قسط غزہ بھیج دی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کراچی پورٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں فلسطینی سفیر احمد ربائی نے کھیپ وصول کی۔
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، این ڈی ایم اے کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امداد میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک شامل ہیں اور مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔