Netflix نے Pushpa 2 کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے۔

نیٹ فلکس نے جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
پشپا: دی رائز کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد نیٹ فلکس نے پشپا: دی رول کو 275 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے، جو
تیلگو فلم کے لیے اب تک کی سب سے بڑی او ٹی ٹی ڈیل ہے۔
اس سے قبل ڈائریکٹر سکمار نے پشپا 2 کے لیے نارتھ انڈیا ڈسٹری بیوشن رائٹس ڈیل پر انیل تھڈانی کے ساتھ 200 کروڑ روپے میں دستخط کیے تھے، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
توقع ہے کہ اگر فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرتی ہے تو نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ 300 کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔