آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی کے دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان لانے کا خواہاں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔