اسرائیل کے خلاف ایرانی جوابی کارروائی پر افغان حکومت کا ردعمل بھی سامنے آیا۔
افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے اسرائیل پر حملے کو درست قرار دیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے پر ایران کا ردعمل ایک جائز دفاعی اقدام ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق اپریل میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔