صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یتیموں اور مسکینوں کی مدد کریں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1445 ہجری کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے
جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر پوری پاکستانی اور امت مسلمہ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
یہ دن ہمارے لیے بہت سی خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔