آئی ایم ایف نےنئے قرضہ کے لیے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے نئے قرضہ پروگرام کو روکنے کا مطالبہ کر دیا، نئے بجٹ میں درآمدات پر پابندیاں کم کرنے پر زور دیا گیا ہے
، عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں برآمدی شعبوں سے سبسڈی ختم کر دی جائے گی اور درآمدات پر ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے زور دیا ہے کہ درآمدات پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جائیں
وزارت خزانہ نے درآمدات پر عائد ڈیوٹی کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جب کہ وزارت تجارت نے مقامی صنعت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
وزارت تجارت نے بھی درآمدات پر سے مکمل پابندی اٹھانے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیرف میں کمی کا فیصلہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کی بنیاد پر کیا گیا۔