نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سانحہ نومیہ میں ملوث افراد سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے اور ہونا بھی چاہیے۔
9 مئی کا سانحہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی، جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،
کور کمانڈرز اجلاس میں 9 مئی کے سانحہ میں ملوث عناصر کے حوالے سے جو موقف ظاہر کیا گیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔
چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں۔ چین کا دورہ سی پیک اور سیکیورٹی کے حوالے سے اچھی خبر لائے گا۔