بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی

بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم سکندر حیات نے موسم گرما کی تعطیلات میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 20 سے 30 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا کہ ہم تعطیلات کے دوران بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ہم اسکولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 سے 30 ہزار استاتذہ کی بھرتیاں کریں گے۔