حج سیزن ‘ مکہ میں غیر قانونی داخل ہونے پر کیا سزا ہوگی؟

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران مکہ مکرمہ میں داخل ہونا غیر قانونی تصور کیا جائے گا،
غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو غیر ملکی کو ملک بدر کر کے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا
جبکہ حجاج کو بغیر اجازت مکہ لے جانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ بھی ہو گا۔