حکومت گندم اسکینڈل کے ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کرے۔بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنخواہ اسی وقت حلال ہوگی جب وہ پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کو ذاتی شکایات نہیں کرنی چاہئیں، مسائل حل کرنے چاہئیں۔
نیز اپوزیشن کے پاس بجٹ کی تجویز ہونی چاہیے، اپوزیشن کی تنخواہ اسی وقت حلال ہوگی جب وہ پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
اپوزیشن کو جمہوری طریقے سے احتجاج کرنا چاہئے لیکن اگر اپوزیشن کے نمائندے خود کو منتخب سمجھتے ہیں تو انہیں عوام کے مسائل پر بات کرنی چاہئے
کیونکہ کوئی رکن تب ہی ذمہ دار بن سکتا ہے جب وہ عوام کی بات کرنے کی بجائے آواز اٹھائے۔
صدر زرداری نے یہاں 20 منٹ جبکہ اپوزیشن لیڈر نے ڈیڑھ گھنٹہ بات کی اور اپوزیشن لیڈر نے عوامی مسائل پر کوئی بات نہیں کی۔