خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں بارشوں کی کمی اور آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی۔
خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
اور ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح میں سالانہ 0.5 ملی میٹر کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
پشاور سے ملحقہ ضلع خیبر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ دس سالوں میں زیر زمین پانی کی سطح 76 فٹ نیچے چلی گئی ہے
جب کہ دوسرے نمبر پر ہری پور ہے جہاں پانی کی سطح 61.50 فٹ تک گر گئی ہے، اسی طرح مہمند میں بھی پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے