دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
چینی شہریوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ دشمن کی ایسی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
کراچی میں چینی قونصلیٹ میں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے پاکستان بالخصوص کراچی میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے، چینی شہریوں کی نقل و حرکت کے لیے ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے
، چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ ، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔