ریکوڈک پروجیکٹ: کینیڈین کمپنی نے بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی

کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں کاپر گولڈ پراجیکٹ کے لیے بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے ادا کر دیے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کی جانب سے ایڈوانس رائلٹی کے طور پر 71 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی ریکوڈک میں سونا اور تانبا نکالنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے
Recodec پروجیکٹ سے پیداوار 2028 میں شروع ہوگی۔
حکام کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے منافع میں بلوچستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔