سعودی فرمانروا شاہ سلمان بیمار، اسپتال میں داخل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طبیعت بگڑ گئی، انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اپنے والد کی خرابی صحت کے باعث جاپان کا دورہ ملتوی کردیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 20 سے 23 مئی تک جاپان کا دورہ کرنے والے تھے۔ مختصر نوٹس پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تیز بخار کے باعث ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
تین ہفتے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے معمول کے طبی معائنے کے لیے جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔