سپریم کورٹ آج قومی احتساب بیورو (نیب) کی ترامیم کی منسوخی کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس قاضی فائزئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آج نیب ترامیم سے متعلق حکومتی اپیلوں کی سماعت کرے گا
جب کہ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔