بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے ان کی زندگی میں خاص طور پر 2012 سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
پوجا نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کا انتظام کرتی ہیں بلکہ اپنے ‘ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ددلانی کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی 7 سے 9 کروڑ روپے ہے
2021 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 40-50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا،
جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم ہیں اور فلم انڈسٹری میں ایک کامیاب خاتون ہیں۔