لاہور میں مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی، 46 غیر قانونی پوائنٹس ختم

لاہور میں مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی، 46 غیر قانونی پوائنٹس ختم

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے غیر قانونی جانوروں کی منڈیوں کے خلاف کارروائی کے حکم پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے چھتیس غیر قانونی پوائنٹس کو ہٹا دیا ہے۔
عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ نے شاہ پور کانجراں سے غیر قانونی سیلنگ پوائنٹس پر کارروائی کی، اسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر اور اسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی کی سربراہی میں آپریشن کے دوران 46 غیر قانونی سیلنگ پوائنٹس کو ختم کر دیا گیا۔
ڈی سی لاہور رفیعہ حیدر کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں جانوروں کی غیر قانونی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔