نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی ہوئی تو شفاف طریقے سے لائیں گے، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم نیٹ میٹرنگ ختم کر رہے ہیں،
جب بھی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی آئی تو اسے شفاف طریقے سے لائیں گے۔
وفاقی وزیر تونائی اویس لغاری نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ چھ سالوں کے دوران ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے
اور 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے نیپرا کے ساتھ سولر نیٹ میٹرنگ کا معاہدہ کیا ہے، خرید و فروخت اسی معاہدے کے تحت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ وہ توانائی کے شعبے کے بڑھتے ہوئے قرضوں کو بڑھنے سے روکیں گے۔