ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز اور صنعتی و تجارتی انجمنوں کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے اس سلسلے میں تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس وقت ملکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ مزید استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو مکمل ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے کام شروع کر دیا ہے، ملک میں مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی تو ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورہ چین کے دوران چینی صنعتکاروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیں گے۔