گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقات میں نگران حکومت کوکلین چٹ مل گئی

نگران حکومت کے دور میں گندم کی زائد درآمدی اسکینڈل کے ذمہ داروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے
جس میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے
جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد، فوڈ سیفٹی کمشنر فاریسٹ ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کی معطلی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔