ہندوستان نے 10 سال تک ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

تہران: ہندوستان نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظام کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوئے۔
ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کرے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے وسطی ایشیائی خطے میں جا سکتا ہے۔