ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے ایک روزمیں مزید105صارف رنگے ہاتھوں قابو،64نئے مقدمات کااندراج،73لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد،17لاکھ روپے موقع پروصول کرلیے
زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرزکیخلاف ایکشن،13اضلاع میں 52کروڑ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 1120 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع، ٹرانسفارمرز اور جمپرز اتار لئے گئے
ملتان(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید105 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔64 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو73 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ بجلی چوروں سے17 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران اینٹوں والے بھٹے پر ڈائریکٹ تاروں سے چوری پکڑی گئی۔ بستی ملوک، مدینہ ٹاؤن وہاڑی اور گلشن آباد جامپور میں 8 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔صارفین میٹر باڈی ری فکس کر کے اور ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کر رہے تھے۔18 نومبر 2023ء کوملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو1310000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 8 مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 15صارفین1200000 روپے جرمانہ اور15 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو470000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 18صارفین کو1810000روپے جرمانہ عائداور14 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 16صارفین کو970000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو330000 روپے جرمانہ عائد اور10 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 10 صارفین کو170000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو190000 روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 12 صارفین کو880000روپے جرمانہ عائد کیا اور6 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔دریں اثناوزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن جاری ہے۔18نومبر2023ء تک جنوبی پنجا ب کے 13اضلاع میں 52کروڑ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 1120زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اتار لئے گئے۔ آپریشن کے دوران403ڈیفالٹرز ٹیوب ویلوں سے 6کروڑ44لاکھ روپے وصول کئے گئے۔میپکو ملتان سرکل میں ایک کروڑ 51لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 46ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ 14نادہندگان سے 45لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے۔ وہاڑی سرکل میں26کروڑ45لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر459ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ62نادہندگان سے 65لاکھ روپے وصول کئے گئے۔بہاولپور سرکل میں ایک کروڑ 54لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر61ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ53نادہندگان سے 50لاکھ10ہزارروپے وصول کئے گئے۔ساہیوال سرکل میں 6 کروڑ52لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر144ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ 141نادہندگان سے 2لاکھ59ہزارروپے وصول کئے گئے۔رحیم یار خان سرکل میں 3کروڑ 35لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر105ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ 91نادہندگان سے ایک کروڑ58لاکھ50ہزارروپے وصول کئے گئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 4لاکھ40ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر تین ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے جمپرز اُتارے گئے جبکہ 4نادہندگان سے6لاکھ50ہزارروپے وصول کئے گئے۔بہاولنگر سرکل میں 60لاکھ10ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر 37ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ 4نادہندگان سے 5لاکھ20ہزارروپے وصول کئے گئے۔خانیوال سرکل میں 17کروڑ24لاکھ60ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر262ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے جبکہ32نادہندگان سے 53لاکھ70ہزارروپے وصول کئے گئے