حکومت کا سرکاری افسران کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض کے نئے پروگرام پر رواں ماہ طے شدہ مذاکرات سے قبل، وفاقی حکومت نے سرکاری اہلکاروں کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کو رعایتی ہاؤس رینٹ اور میڈیکل چارجز ختم کر دیے گئے ہیں۔
پول فنڈ سے سبسڈیز اور مراعات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ماہ قرض کے نئے پروگرام پر بات چیت ہوگی
، سبسڈیز اور پنشن اصلاحات مذاکرات کا حصہ ہوں گی۔