کیڑے مکوڑوں والی گندم کی درآمد، تحقیقات کا حکم

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر الحسن نے کیڑوں پر مشتمل گندم کی درآمد کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر الحسن نے کیڑوں سے متاثرہ گندم کے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن ہوں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی کیڑے داغدار گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی خراب اور کیڑے سے متاثرہ گندم کی درآمد کے بارے میں بھی جامع رپورٹ پیش کرے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر الحسن نے کہا کہ خراب اور غیر معیاری گندم کی درآمد میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔