حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، عبدالعلیم خان

حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سرفہرست ہے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا یا چلانا نہیں، حکومت کا کام تاجر طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تجارت ہو گی تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور عام آدمی بھی اس سے مستفید ہو گا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اہم بزنس گروپس نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ میں چیمبر آف کامرس اور ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے اور اس معاملے پر چیمبر آف کامرس حکومت کے شانہ بشانہ چلے ، بھرپور ساتھ دیں گے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.