وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں معاشی بہتری کے شواہد ملنا شروع ہوگئے ہیں،
مئی کے مہینے میں مہنگائی 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے سال کا معاہدہ نئے قرضے کے پروگرام کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوگئے،
آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام پالیسی استحکام کے لیے اہم ہے، قرضہ پروگرام سے بیرونی شعبے میں استحکام آئے گا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرض سے سرمایہ کاری بڑھے گی، رواں سال زرعی شعبے کی پیداوار 6.25 فیصد رہی،
وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں یہ بات واضح کردی اپریل میں مہنگائی 21 سے 22 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔