نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تجاویز لی جائیں گی۔
اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
اجلاس میں شریک وفاقی وزراء کو اپنے متعلقہ محکموں سے ممکنہ ریلیف اقدامات کے لیے تجاویز لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نواز شریف نے مریم نواز کو بھی امدادی اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بجٹ مشاورتی اجلاس میں نواز شریف اپنے وسیع سیاسی اور انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کریں گے۔