اداکارہ میرا نے حکومت سے لپ اسٹک سستی کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے حکومت سے لپ اسٹک سستی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیم مہنگائی پر قابو پالے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی ٹیم سے توقعات ہیں، دونوں کی ٹیم اچھی ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے ان کا کمبی نیشن بہترین ہے۔
میرا کا کہنا تھا کہ میک اپ مہنگا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ لپ اسٹک سستی کر دے۔
شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دلہا ڈھونڈ رہی ہوں۔