عمران خان نے کہا جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان بات کرنے اور ان کے ساتھ جو ہوا اسے معاف کرنے کو تیار ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی سے وکلا کی میٹنگ ہوئی،
جس میں عمران خان نے کہا کہ ان کے بیٹوں سے بات نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ میرے ساتھ جو بھی ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کا راستہ کھولیں،
آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کرنے کو تیار ہوں، ملی عوامی پارٹی کے سربراہ پشتون خوا محمود خان اچکزئی ان سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے،
مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے، تاہم محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتیں انہیں اعتماد میں لیں گی۔