پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا بل قائم مقام گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد قانون بن گیا۔
گورنر ہاؤس پنجاب کے ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت بل قانون بن گیا ہے۔
قائم مقام گورنر کی جانب سے ہتک عزت بل پر دستخط کے بعد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس سکیم میں گورنر کو چھٹی پر بھیجا گیا اور قائم مقام گورنر نے دستخط کیے، پیپلز پارٹی نے صحافیوں کو بھی دھوکہ دیا۔